وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا میں مبتلا، ای سی سی کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔
Load/Hide Comments


