باکمال لوگ لاجواب سروس،پی ٹی سی ایل کی سروس اور انٹر نیٹ سست روی کا شکار

سبی: باکمال لوگ لاجواب سروس سبی میں پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ سروس نے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ایم بی نہ ہونے کے برابر انٹر نیٹ سسٹم ست روی کا شکار / ڈی ایس ایل سگنل کئی روز سے وقفے وقفے کے ساتھ غائب صحافیوں سمیت بینکوں و سرکاری محکموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سسٹم سست روی کاشکارہے گزشتہ کئی ماہ سے انٹرنیٹ سسٹم کمزور غائب اور نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا ہے، ڈاون لوڈنگ اوراپلوڈ سمیت اخبار ات میں نیوز بھیجنے کیلئے گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرناپڑتاہے۔جسکی وجہ سے صارفین ذہنی کوفت اٹھا رہے ہیں پی ٹی سی ایل کے صارفین کے ہزاروں روپے ڈی ایس ایل کے بل جمع کروانے کے باوجود نیٹ سسٹم سست روی کا شکار ہے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی میں انٹر نیٹ سسٹم کی سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس ایل سسٹم کو تیز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں