سوراب میں زمین کا تنازع فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوراب : سوراب میں زمین کے تنازع پردوقبائل کے درمیان مسلح تصادم،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،پولیس زرائع کے مطابق نیچاری اورمیروانی قبائل کے دوگروہوں کے مابین زمین کاتنازع چل رہاتھا،اتوارکے روزدونوں گروہوں کے مابین مسلح تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے حاجی عبدالخالق میروانی نامی شخص شدیدزخمی ہوگئے جنہیں خضدارمنتقل کیاجارہاتھامگروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوسوراب امیرحمزہ لہڑی کی سربراہی میں پولیس انتظامیہ جائے وقوع پرپہنچ گئی،ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کرکے نامزدملزمان کی گرفتاری کے لئے سوراب پولیس ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


