مچھ،لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج
مچھ:مچھ شہر میں بجلی کی ناقص ترسیلی نظام غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے بجلی کی بار بار آنکھ مچولی اور ٹرپنک وولٹیج کی کمی پیشی کے وجہ سے شہریوں کی قیمتی برقی آلات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جس سے عوام کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے نیشنل پارٹی کا مچھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناقص ترسیلی نظام وسمالانی کالونی اور سول وارڈ مچھ میں ایک مہینے سے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کا اعلان تحریک جوانان ضلع کچھی کی مچھ شہر میں واپڈا کیجانب سے عوام کو تنک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت تفصیلات کیمطابق مچھ شہر میں بجلی کی 8گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنک کے باوجود بجلی آنے کی صورت میں ہر بار بار آنکھ مچولی اور بریک ڈان سے شہریوں کو ازیت ناک صورتحال کا سامنا ہے اور معمولی ہواچلنے اور بارش سے بجلی کو موت آجاتی ہے بجلی کی ناقص ترسیلی نظام کے وجہ سے کاروباری نظام مفلوج اور شہریوں کے لاکھوں روپے کی برقی آلات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں کاروباری طبقہ اور شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں جبکہ مچھ شہر کا کثیر آبادی پر مشتمل سمالانی کالونی اور سول وارڈ ایک مہینے سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ اس سے قبل کلی سلطان کلی لتاڑ مری آباد جلال آباد کلی ندی مچھ کو ایک ایک مہینے بجلی کی سہولت سے محروم ہونا پڑا جبکہ یہ سلسلہ ترتیب وائز مچھ میں ہنوز جاری و ساری ہے مچھ کے شہری اور سیاسی جماعتیں اس عمل کو واپڈا کیجانب سے عوام کو بلاوجہ تنک کرنے اور پیسہ بٹورنے کا طریقہ قرار دیتے آرہے ہیں مچھ میں واپڈا کی ناروا عمل عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کررہے ہیں دو ہفتے قبل مچھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناقص ترسیلی نظام کیخلاف شہری ایکشن کمیٹی مچھ میں شامل سیاسی جماعتیں جمعیت علما اسلام نیشنل پارٹی مسلم لیک ن پی پی پی کان کن لیبر یونین پیرامیڈیکل فیڈریشن جی ٹی اے بی اور جی ٹی اے آئینی تاجربرادری ودیگر ٹریڈ یونیز کیجانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا لیکن کیسکو حکام ٹھس سے مس نہیں ہوئی بلکہ اپنے من مانیوں کو مزید بڑھادیے اور عوام کو تنک کرنے اور انتقامی کاروائیوں کانہ ختم ہونے والاسلسلہ جاری رکھا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنک کو برقرار رکھنے کیلئے سمالانی کالونی اور سول وارڈ میں ٹرانسفرمر میں فنی خرابی کا رنگ دے کر ٹرانسفرمر کو اتار کر لے گئے ایک ماہ ہونے کے باوجود مذکورہ وارڈوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی اس کے علاوہ شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار آنکھ مچولی نے شہریوں کے ناک میں دم کررکھا ہے جس کے پیش نظر مچھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں تحریک جوانان بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر بابر خان خجک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مچھ میں واپڈا کیجانب سے عوام کو تنک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مچھ میں واپڈا اورکیسکو کی ناقص کارکرگی کھل کر سامنے آگئی ہے لوگ اس جدید دور میں بجلی جیسی اہم سہولت سے محروم ہیں جو سرانسر ظلم ہیانھوں نے کہاکہ تحریک جوانان بلوچستان ناانصافی پر مبنی اس نارواعمل کیخلاف مچھ کے شہریوں کیساتھ ہیں اور سمالانی کالونی سول وارڈ اور مچھ سے متصل علاقوں کو بجلی کی بحالی اورواپڈا کی ناانصافی کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گا نیشنل پارٹی سمالانی کالونی یونٹ کے آرگنائزر ملک زبیر احمد سمالانی نے مچھ میں بجلی کی ناقص ترسیلی نظام کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے واپڈا کی ناروا عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بروز منگل 25 نومبر واپڈا کیخلاف باقاعدہ احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ہم احتجاجی مظاہرے میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سالوں سے مچھ میں بجلی کی ترسیلی نظام مکمل طور پر ناقص ہے گرمیوں اور سردیوں میں واپڈا عوام کو ازیت میں مبتلا کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتا رہتا ہے اور ان سے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے انھوں نے وزیر پانی و بجلی چیف کیسکو بلوچستان کمشنر نصیر آباد ڈپٹی کمشنر کچھی اے سی مچھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ مچھ میں واپڈا کی ناروا سلوک کا نوٹس لے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے جن کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔


