کاہنہ،شادی کی تقریب سے واپس آنیوالے خاندان کی گاڑی کو حادثہ،بچوں،خواتین سمیت6جاں بحق
لاہور:کاہنہ کے نواحی گاؤں ہلوکی کے قریب مسافر وین اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد گندے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2خواتین خواتین شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ چونگی امرسدھو کا رہائشی خاندان رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر آرہا تھاکہ ہائی ایس وین لنگڑا پھاٹک کے قریب اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد گندے نالے میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیاہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ نعیمہ،35سالہ رخسانہ،8سالہ فیضان،6سالہ سفیان،12سالہ زین اور 9سالہ علی حسن شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخ،یوں میں سے ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔
Load/Hide Comments


