پشتونخوامیپ لورالائی،ژوب،شیرانی اور خیبر پختونخوا کے معطل اراکین بحال

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹوز نے لورالائی، ژوب، شیرانی اور خیبر پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں پارٹی سے خارج /معطل اراکین کو بحال کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ جن کی رکنیت کو پارٹی اداروں نے گزشتہ وقتوں میں معطل یا ختم کی تھیں۔ ان میں ژوب، شیرانی، لورالائی اور خیبر پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں پارٹی اداروں نے پارٹی کارکنوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے جو اراکین صوبائی کمیٹیوں کے رُکن تھے وہ 28-29جنوری 2022کو کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے قومی کانگرس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں