ناروے میں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ 20 گھنٹے

اوسلو: دنیا بھر میں مسلمانوں کے مقدس اور فضیلت سے بھرپور ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ بھی مختلف ہے۔دنیا میں اس وقت اسکینڈنیوین ملک ناروے میں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ 20 گھنٹے ہے۔دوسری جانب امریکا میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے، برطانیہ میں ساڑھے 18 گھنٹے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے ہے۔اٹلی میں بھی روزے کا دورانیہ 17 جب کہ جاپان میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہے۔دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ چلی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہے جو کہ ساڑھے 11 گھنٹے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں