دالبندین, نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شخص جاں بحق

دالبندین: یک مچ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیل سے بھری گاڑی کے دو افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی کے مطابق سب تحصیل یک مچ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایرانی تیل لانے والی گاڑی سوار دو افراد کو گاڑی سے اتار کر فائر کرکے قتل کردیا جان بحق ہونے والوں کا تعلق دالبندین اور خاران سے ہیں تاہم گاڑی اسی طرح تیل سے بھری ہوئی تھی گاڑی اور تیل لیویز نے تحویل میں لے لیا اے سی کے مطابق اسرار ضلع خاران اور حمید اللہ ضلع چاغی کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں