ماشکیل، ٹریفک کا نظام درہم برہم، ناجائز تجاوزات کی بھرمار

ماشکیل: سرحدی تحصیل ماشکیل میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جبکہ بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ماشکیل بازار میں ہر وقت ٹریفک جام ہونے کی باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے مین چوک اور بازار کے دیگر ایریا میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل بن گئی ہے انتظامیہ بہتر ٹریفک نظام بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے بازار میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور ناجائز تجاوزات کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں