حب کو ضلع کا در جہ، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم اور خالی اسامیوں پر بھر تی کی منظوری ترقی کا سفر جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
حب(نمائندہ انتخاب)بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی نیا ضلع حب وندر گڈانی ساکران اور دریجی پر مشتمل ہو گا واضح رہے کہ حب کو ضلع بنانے کا یہاں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی کاوشوں کے نتیجے میں پائیہ تکمیل کو پہنچ سکا ہے۔ بھوتانی عوامی رابطہ آفس سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیرک چوک حب تا ساکران روڈ اٹک موڑ تک تعمیر کرنے کی منظور ی دے دی گئی واضح رہے کہ ساکران روڈ کی تعمیر یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کی کاوشوں سے جس کی کابینہ منظوری دے دی ہے اور بہت جلد ساکران روڈ کا کام شروع کیا جائیگا ساکران روڈ کی بحالی سے لوگوں کو ذرائع آمد رفت میں سہولت ملے گی عوامی حلقوں نے سردار محمد صالح بھوتانی کی اس اقدام کو سراہاہے۔تیسرا انٹروکوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے عوامی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھنے،صوبے میں یکساں ترقی اور خوشحالی کے عمل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اور حکومتی امور کی بروقت انجام دہی کیلئے ہر پندرہ دن کے بعد صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ کی صدارت میں منگل کے روز ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹل طریقہ کار سے محفوظ بنانے، پٹوار کے نظام کو مرکز ِ سہولیات میں تبدیل کرنے کیلئے کابینہ نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967اور ای اسٹمپ رول 2021میں ترامیم کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ میں عوامی نوعیت کے فیصلے کئے جائیں گے جس کے نہ صرف صوبے کے عوام بلکہ مجموعی طور پر صوبے کی اجتماعی ترقی اور خوشحالی پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی ہماری حکومت کی یہی کوشش رہی ہے کہ عوام دوست اقدامات اور عوامی نوعیت کے منصوبوں کے تسلسل کو بلا کسی تعطل و خلل جاری رکھتے ہوئے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جائے۔


