پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کیمپس پر حملوں کی مزمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہو ر: پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کیمپس پر حملوں کی مزمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کیمپس پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے۔حملے میںایک افسر سمیت متعدد سپاہیوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خود مختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے۔قرار دادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے کچلے۔
Load/Hide Comments


