عوام خود احتیاط کریں،حکومت سے اُمید نہ لگائیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے امیدیں نہ لگائیں کورونا وائرس کا وار اتنا مہلک ہے لوگ بجلی اور گیس کی آنکھ مچھولی کو بھی نظرا نداز کررہے ہیں نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹائٹر پر اپنے ایک پیغام میں کورونا وائرس کا وار اتنا مہلک ہے لوگ بجلی اور گیس کی جاری آنکھ مچولی کو بھی نظر انداز کررہے ہیں سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے امیدیں نہ لگائیں اس سب صورتحال اور اپنے ارد گرد موجود وائرسز سے نمٹنے کیلئے اپنی مدد خود کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں