افغانستان، خسرہ سے 74 بچے ہلاک

فیض آباد :افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں خسرہ کی وبا پھوٹنے سے کم سے کم 74 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبائی اطلاعات اور ثقافت ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ معاذالدین احمدی نے شِں ہوا کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں کوف آب، درواز، کوہستان، صوبائی دارالحکومت فیض آباد شہر اور اس کے مضافات سمیت بدخشاں کے کئی اضلاع میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کوف آب اور کوہستان کے اضلاع میں اس بیماری سے متاثر ہونے کے بعد کم از کم 74 بچے ہلاک ہوئے۔اپنی زندگی کھونے والے زیادہ تر بچے ایسے علاقوں میں ر ہائش پزیر تھے جہاں صحت کے عملے اور مقامی موبائل ویکسینیٹرز کو رسائی نہیں تھی۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے متعدد بار آبادی کو چوکنا رہنے اور بچوں میں بخار، عام خارش، آشوب چشم، کھانسی اور زکام کی علامات کی صورت میں قریبی صحت مراکز سے رجوع کرنے کی درخواست کی ہے۔مقامی حکام کے مطابق ایشیائی ملک میں خصوصاً شمال مشرقی پہاڑی خطے میں خسرہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں