مستونگ، نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا ہفتہ وار اجلاس منعقد
مستونگ:نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار مستونگ کا ہفتہ وار اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد احمد بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حالیہ حلقہ بندیوں پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، بی ایس او پجار کے زونل صدر رئیس ناصر سارنگزئی، نیشنل پارٹی کے لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، تحصیل مستونگ کے نائب صدر عارف باروزئی، تحصیل کھڈکوچہ کے جنرل سیکرٹری وزیر خان شاہوانی، ظفر بلوچ، نثار بلوچ، قدیر بلوچ، غلام حسین اطہر ابابکی، عمر بنگلزئی و دیگر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حالیہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیوں میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر محض حکمرانوں کو خوش کرنے کے لیے تشکیل دی گی ہے جو ناقابل قبول ہیں انہوں نے مذید کہا کہ الیکشن کمیشن نے موجودہ حکمرانوں کی ایما پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حلقوں کو عوامی مفادات کے برعکس تشکیل دیکر عوام میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ ہرگز برداشت نہیں کرسکتے حلقہ بندیوں میں کسی کو خاطر میں نہ لاکر پسند ناپسند کے بنیاد پر ان کی تشکیل کو ردکرتے ہیں نیشنل پارٹی کسی صورت جمہوری عمل پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیگی ہماری جدوجہد روز اول سے جمہوری عمل کو یقینی بنانے اور آین قانون کی بالادستی رہی ہے جمہوری عمل کو روک کر چور دروازے سے آنے کی کوشش کرنے والوں ہوش کے ناخن لیں کیونکہ ملک کی ترقی صرف اور صرف جمہوری عمل عوامی مفادات کو ترجی دینے پر منحصر ہیں۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیوں کو جلد از جلد منسوخ کیا جائے۔ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر نیک نیتی اور عوامی مفادات کے مطابق حلقہ بندیاں کی جایں تاکہ حالیہ حلقہ بندی سے عوامی حلقوں میں جو کنفیوژن پیدا ہوی ہے وہ دور ہو۔ اجلاس کے اختتام پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ کے والدہ، ضلعی رابطہ سیکرٹری سید انور شاہ کے بھائی کی شہادت اور تحصیل کھڈکوچہ کے صدر جان بیگ بلوچ کے چچا کے وفات پر دکھ اورا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔


