بولان، پیر پنجہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،7 افراد زخمی
سبی: بلوچستان کے علاقے بولان کے علاقہ پیر پنجہ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث پک آپ بے قابو ہوکر الٹ گئی ایک شخص جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے سبی اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والی پک اپ بولان پیرپنجہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا اور لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
Load/Hide Comments


