شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرینگے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی حکومتی اتحاد میں شامل دوسری اہم اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی ملاقات طے پا گئی۔
گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے ق لیگ سے رابطہ کیا تھا اور شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔
تاہم اب یہ ملاقات طے ہوگئی ہے اور شہباز شریف کل چوہدری برادران کے گھر جائيں گے۔
سیاسی رابطے تیز، شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان
شہباز شریف کی چوہدری برادران سے 14 سال بعد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی۔
شہباز شریف ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں