میں عامر لیاقت کی تیسری،سیدہ دانیہ شاہ چوتھی اہلیہ ہیں، ہانیہ خان کا دعویٰ
کراچی :خود کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانے والی ہانیہ خان نے کہاہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری،سیدہ دانیہ شاہ چوتھی اہلیہ ہیں۔ ایک انٹرویومیں ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری،سیدہ دانیہ شاہ چوتھی اہلیہ ہیں، تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ نے اپنا تعارف عامر لیاقت کی اہلیہ کے حوالے سے کروایا ہو۔اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں ہانیہ خان پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کررکھی ہے اور وہ طوبیٰ کو طلاق دے چکے ہیں جس پر عامر لیاقت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا کہتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے تھے۔حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہانیہ خان نے ان کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


