بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت خوراک کی فراہم کیخلاف جرمانے عائد

کوئٹہ/ قلات/ ڈیرہ مراد جمالی:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ناقص و مضر خوراک کی فراہمی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کوئٹہ، قلات اور ڈیرہ مراد جمالی میں 14میٹ شاپس سمیت 32 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ کوئٹہ کے علاقوں سریاب، عالمو چوک (ائیرپورٹ روڈ) اور جناح ٹاؤن میں 10 میٹ شاپس کو وارننگ نوٹسز کے باوجود دکانوں کے باہر غیر صحت بخش ماحول میں گوشت لٹکانے و صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا، سریاب کے نواحی علاقے میں قائم 3 بیکنگ یونٹس کے خلاف یونٹ میں گندگی، ورکرز کی ذاتی صفائی و دستانے، ماسک وغیرہ نہ ہونے اور اشیاء کی تیاری میں مضر صحت کپڑے رنگنے والے کلرز کے استعمال پر کارروائی کی گئی، جناح ٹاؤن میں موجود ” ہاٹ بروسٹ ” کو کچن میں صفائی کی ابتر صورتحال، حشرات کی موجودگی و ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے جبکہ معروف زمزمہ بیکری (بیکنگ پلانٹ) کو ناقص و غیر صحت بخش اسٹوریج سسٹم سمیت مختلف وجوہات پر جرمانہ کیا گیا۔ نیو اڈہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 5 ہولسیل ٹریڈرز سے کھلا اور پابندی عائد ناقص کوکنگ آئل (نازگل، حیات، گلناز) برآمد ہوئے جس پر پانچوں مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اس طرح بی ایف اے کی زونل ٹیموں نے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے قلات میں 3 جنرل اسٹورز اور 1 ہولسیلر کو زائد المعیاد کولڈرنکس و مصالحے رکھنے جبکہ 1 ہوٹل کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فائن کیا، ڈیرہ مراد جمالی میں بھی زونل فوڈ سیفٹی ٹیم کی گزشتہ ہدایات و اصلاحی نوٹسز کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 میٹ شاپس اور مضر صحت چائنیز نمک، غیر معیاری فوڈ کلرز و ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز برآمد ہونے پر 3 مصالحہ شاپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں