کوئٹہ، ضیاء لانگو و سردار یار محمد رند کی ملاقات،مذاکرات ناکام، احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی سردار یار محمد رند سے ملاقات،سانحہ اعوان گوٹھ پر مذاکرات ناکام ہو گئے، سردار یار محمد رند نے کہا کہ سانحہ اعوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، موجودہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے احتجاج سے متعلق جلد اہم فیصلہ و اعلان کیا جائیگا
Load/Hide Comments


