کوئٹہ، حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتارغیر ملکی کرنسی برآمد
کوئٹہ:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے 18لاکھ روپے کے غیر ملکی کرنسی برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹرمزمل جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او طاہر محمود،کلیم ودیگر نے سرائے نمک چوک یزدان خان روڈ پر چھاپہ مارا جس کے دوران ایک شخص محمد ہاشم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد موبائل فون،ایک کروڑ15لاکھ ایرانی ریال،5ہزار افغانی،2سو یورو، 400آسٹریلن ڈالر اور 5لاکھ 60ہزار پاکستانی رقم برآمدکرکے قبضے میں لے لیاہے،ایف آئی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


