کہاں شروع کہاں ختم

تحریر: جمشید حسنی
لتا منگشکر کی موت پر ان کے ایک فلمی گانا کے بول دہرائے گئے۔یہ داستان کہاں شروع کہاں ختم،کالم لکھنے کا ارادہ کرتا ہوں ترجیحات کا پتہ نہیں چلتا کس موضوع کو کس پر فوقیت دی جائے،ٹی وی کی تو ہر خبر بریکنگ نیوز ہوتی ہے سرخ تختی گھومتی ہے۔فیصل ووڈا کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا۔ڈیر ہ اسماعیل خان میں عمر امین گنڈا پوا کو ضلعی چیئرمین کے لئے نااہل قرار دیا۔میری معلومات ناقص ہیں۔معلوم نہین ووڈا میمن ہے بوہرہ ہے سندھی ہے۔عمران کا لندن یار ہے۔دولت کے زور پرپراشوٹ سے اتر کر ایم این اے بنا وزیر بنا دو ماہ بعد الیکشن کمیشن کو ہو آیا نہ امریکی شہری ہے۔
کراچی میں غیر ملکی کونصلیٹ پر حملہ ہوا تو یہ ڈبوائے کی طرح جنیز کی بیلٹ میں پستول اڑائے پہنچے حالانکہ ان کا تعلق ہی نہ تھا۔بڑے لوگوں کا عیب نہیں ہوتا اب کہتے ہیں سپریم کورٹ جائیں گے۔
سیاسی سرگرمیاں ہیں۔آصف زرداری،بلاول کو شہباز شریف نے ظہرانہ دیا۔پھر چوہدری برادران کے ساتھ عشائیہ کیا۔ایم کیو ایم کا وفد شہباز شریف سے ملا۔کراچی میں سندھ حکومت جماعت اسلامی،پاک سرزمین ہیں،مفاہمت ہوگئی ایم کیو ایم بلدیات بارے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش ہے بلوچستان میں باپ پارٹی مرکز سے گلہ مند ہے۔معلوم نہیں تحفظات کیا ہیں۔نوشکی میں فوجیوں سے ملے۔سیاسی قیادت کو گھاس نہیں ڈالی گئی وزیراعظم کہتے ہیں چمن سے کراچی ہائی وے بنائیں گے۔ملتان سکھر،سکھر حیدرآباد موٹر وے ہے۔اب ایک سال میں وہ700کلو میٹر پر کیا کام کرپائیں گے۔بلوچستان کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں سندک بک گیا۔
بلدیاتی الیکشن میں دیکھیں محمود خان اور مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم یاری کیا رنگ لاتی ہے لازماً تحریک انصاف کو بھی نمائندگی کی خواہش ہوگی۔قوم پرست منتشر ہیں۔
لانگ مارچ کا شر شور ہے۔بلاول کہتے ہیں عمران خان استعفیٰ دیں بھلا کیوں آپ سندھ گورنمنٹ چھوڑیں گے پیپلزاسلام آباد تحریک انصاف کراچی مارچ کے دعوے ہیں۔شہباز کا مارچ علیحدہ ہے۔
لاہور دھند ہے 36پرواز یں معطل ہوئیں۔لاپتہ افراد کمیشن کہتا ہے 8281افراد لاپتہ ہیں۔کرونا ختم نہیں ہوا۔دس سال تک عمر کے سو بچے جاں بحق ہوئے۔
عمران خان چین کے دورہ پر گئے چند روز میں روس جائیں گے۔امریکہ ہمیں منہ نہیں لگاتا۔روس کا جھکاؤ دوستی بھارت کی طرف ہے۔روس نے بھارت کو جدید کروز میزائل۔دفاعی نظام دیا۔بھارت فرانس سے جنگی طیارے خرید رہا ہے ادھر ہمارے دفاعی بجٹ ہیں 50ملین ڈالر کمی کردی گئی وسائل نہیں۔
روس یوکراین تعلقات کشیدہ ہیں فرانسیسی صدر شولز نے یو کرین اور روس کا دورہ کیا۔دونوں جانتے ہیں لڑائی میں ان کا نقصان ہوگا۔مغرب اور ماریکہ وفد بیٹھے ہیں۔روس کو افغانستان اور امریکہ کو ویت نام عراق افغانستان جنگ کا تلخ اور مہنگا تجربہ ہے۔
ایران کے یورپی یونین نے ایٹمی مذاکرات ہیں امریکہ نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ایران کہتا ہے پوری پابندیاں ہٹائی جائیں اس صورت میں ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ ایران سے گیس پائپ لائن پر کام شروع ہوسکے گا۔
عمران خان کابینہ کے وزیروں کو تعریفی اسناد دے رہے ہیں عوام سے بھی کسی نے پوچھاہے۔من ترا حاجی گوئم تو مرا ملا بگو۔۔پرویز خٹک،شاہ محمود،علی امین گنڈا پوا،زبیدہ جلال،فہمیدہ مراز،اعظم سواتی،شبلی فراز،مونس الہیٰ،عمر ایوب،اویس لغاری،علی احمد خان،شوکت ترین،چوہدری فواد کے نمبر نہیں بڑھے۔
یہ عمران خان کی جیت ہے۔عالمی سیاست میں ایسا نہیں ہوتا۔