ساکران ، انتظامیہ کا منشیات کیخلاف کارروائی 4افراد گرفتار

لسبیلہ:ساکران پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائی 4 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد 5 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںپولیس زرائع کے مطابق بدھ کے روز ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو نے منشیات فروشوں کے خلاف چیکو کے باغ میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 4 کلو چرس برآمد کرکے چار منشیات فروشوں افضل ، حنیف ، یحیی اور حکیم کو گرفتار کرلیا جبکہ پانچ موٹر سائیکل تحویل میں لے لیے اور چند مشتبہ افراد بھی حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں