سیندک پروجیکٹ، کرونا کے نام پر سخت پابندیوں سے ملازمین کا استعفیٰ دینے کا سلسلہ جاری
نوکنڈی:سیندک پروجیکٹ میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے نام پر سخت ترپابندیوں سے ملازمین کا استعفیٰ دینے کاسلسلہ جاری یادرہے آمدہ اطلاعات کے مطابق صرف اس ماہ فروری کے آخری دنوں تک 20کے قریب ملازمین ملازمتیں چھوڑ چکے ہیں آج بھی تحصیل نوکنڈی کے ریائشیوں عطااللہ شعبہ پاورہاوس محمد اقبال پاورہاوس ا2ر کنسٹریشن سے بیبرگ مشوانی استعفیٰ دیکرملازمت چھوڑگئے ہیں عوامی حلقوں نے سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کے اس نارواسلوک پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بیروزگاری سے ویسے نوجوان نسل بے راہ روی کاشکارہوکرسماجی برائیوں کا شکار ہورہے ہیں سیندک پروجیکٹ میں موجود چندمقامی ملازمین کو پروجیکٹ انتظامیہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت ظلم وجبرسے تنگ کرکے ملازمت چھوڑنے پر مجبور کررہی ہے پروجیکٹ انتظامیہ کے اس رویہ سے لوگوں میں غم وغصہ اورنفرتوں رگوں میں اضافہ ہورہاہے۔
Load/Hide Comments


