کشمیر مسئلہ ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، نمائندہ او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف محمد الدوبے نے کہا ہے کہ او آئی سی کا وفد مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا جائگا اور رپورٹ او آئی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔سیکریٹری جنرل او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں و کشمیر یوسف محمد الدوبے 6 رکنی وفد کے ہمراہ 5 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔نمائندہ خصوصی سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی برائے مقبوضہ جموں و کشمیر کی پاکستان آمد کے بعد کئی نشستیں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں