پسنی ماہی گیر ویلفیئر سوسائٹی اور بلوچستان حق دو تحریک کی جانب سے ریلی نکالی گئی
پسنی (نامہ نگار)پسنی ماہی گیر ویلفیئر سوسائٹی اور بلوچستان حق دو تحریک کی جانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی پسنی جیٹی سے شروع ہو کر غریب آباد چوک پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیار کر گئی شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک کے حسین واڈیلا نے کہا ماہیگیر بیوپاری اپنے ذاتی مفادات کے لیے پسنی کے غریب ماہیگیروں کو تقسیم در تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہوکر ماہی گیروں کا استحصال کر رہے ہیں ہم اپنے علاقے اور غریب ماہی گیروں کو سبوتاڑ کرنے کے لیے غیر مقامی ملاحوں کو مقامی ماہی گیروں پر حکمرانی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ گجہ اور وائرنیٹ جو بلوچستان فشریز آرڈیننس کے تحت ممنوع ہے اسکے باوجود منع کرنے پر اگر ٹرالر مافیا ہمارے جائز مطالبات پر کراچی پورٹ کے چینل کو بند کر سکتے ہیں تو ہم بھی گوادر پورٹ کی چینل کو بند کرنے کا حق محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بیوپاری غریب ماہی گیروں کے خلاف مقامی انتظامیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں درخواست دے چکے ہیں ہمیں شک ہے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے یہ گھناو¿نے کام کرکے اور علاقے میں بدامنی خود پھیلا کر اس کا الزام ہم غریب ماہی گیروں پر سونپنا چاہتے ہیں ہمارے جن غریب ماہی گیروں کو درخواست کے ذریعے نامزد کیا گیا تو ہم بھی ان عناصر کے خلاف بدامنی پھیلانے کی درخواست دے سکتے ہیں ہم اپنے حقوق اور جائز مطالبات کے حق میں آئینی اور جمہوری دائرے میں رہ کر پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن ماہیگیر بیوپاری حضرات ہمارے اس جمہوری عمل کو انتشار اور بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ وہ اپنے اس مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر کے اصل وارث یہاں کے مقامی غریب ماہیگیر ہیں انھیں آپس میں دست و گریباں اور لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں اگر کسی ماہیگیر کے بجائے جیل کے سلاخوں میں پہلے میں جاو¿ں گا اور ماہیگیر کے خون گرنے سے پہلے ہمارا خون گرے گا ہم کسی ماہیگیر کو نہ تقسیم کرنے اور نہ ہی گزند پہنچانے کی اجازت دیں گے اس موقع پر حق دو تحریک کے شریف میاہ داد اور ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عنایت بلوچ نے بھی خطاب کیا۔


