حکومت بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطہ کی سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت اپنے بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم سرکاری شعبہ کے اردومیڈیم پرائمری اسکولوں کا معیار بہتر بنا کر اپنے بچوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرینگے وزیراعلیٰ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کے ڈرامہ سیریل“پری زاد”کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامہ کی ٹیم نے اردو میڈیم اسکولوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی کمزوری کی نشاندہی کی اور پہلی مرتبہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کی تعلیمی بقا کے اس اہم موضوع کو ایک ڈرامہ ٹیم نے بھرپور طور پر اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں حکومت تعلیی پالیسی کی خامیوں کو دور کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں