وزیراعلیٰ بلوچستان کا بزرگ سیاستدان میر محمد علی رند کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بزرگ سیاستدان میر محمد علی رند کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میر محمد علی رند سینئر سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی ملنسار اور ہمدرد انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی وہ ایک با اصول سیاستدان تھے انکی وفات سے صوبہ ایک وضع دار اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے،وزیراعلیٰ نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالء مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
Load/Hide Comments


