شاہ محمود قریشی بے عزتی بھی ”نذرانہ “سمجھ کر قبول کرتے ہیں،قادرپٹیل
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے خود کو عمران خان کے متبادل کے طور پر پیش کیا تھا مگر ہم نے قریشی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بے عزتی بھی نذرانہ سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔ ان کی بغل میں چھری ہے کبھی بھی نیازی پر وار کر سکتے ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی سیاسی آخرت میں رسوائی لکھی ہے تو اس کے ذمے دار وہ خود ہیں۔ قادر پٹیل نے شاعری کے انداز میں شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "لگے ہو منہ چڑانے دیتے دیتے گالیاں صاحب، زبان بگڑی سو بگڑی تھی خبر لیجئے دہن بگڑا”۔
Load/Hide Comments


