بلوچستان بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بلوچ ثقافت کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ڈیرہ اللہ یار: بلوچستان بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بلوچ ثقافت کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا شہریوں نے بلوچی دستار پہن کر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی بلوچ ثقافت کے دن پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قوم کی تاریخ اور ثقافت ہزاروں سال قدیم ہے بلوچ ثقافت کا دن منا کر دنیا میں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا اچھا اقدام ہے جدید دور میں جہاں نئی ثقافتیں اور روایات نے جنم لیا ہے وہاں قدیم ثقافت کو پروموٹ کرکے اسکو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے والی قومیں کبھی معدوم نہیں ہوتی ہیں آل پاکستان ٹیکسی کار یونین کی جانب سے بھی بلوچ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا بلوچ قومی اتحاد نے بھی بلوچ ثقافت کا دن منایا ٹیکسی کار یونین کے مرکزی صدر احسان اللہ کھوسہ اور بلوچ قومی اتحاد کے رہنماءمحمد رفیق جتوئی نے تقریب کے شرکاءکو بلوچی دستار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرنے کے بعد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن جعفرآباد کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد امین ابڑو، لائن سپریڈنٹ جعفر فیڈر ، بیبرک فیڈر حاجی غلام یاسین کھوسہ ، سفر خان لہڑی ، راحت اللہ لاشاری ، گل محمد رئیسانی ، آل پٹواریان و قانونگویان کے ڈویڑنل صدر حاجی عبدالغنی چاچڑ، رضا محمد کنرانی اور فخرالدین عمرانی نے بھی بلوچ ثقافت کا دن منایا اور کہا کہ بلوچ ثقافت اور تاریخ کو زندہ رکھنے کے لیے بلوچ ثقافت کا دن منانا خوش آئند اقدام ہے دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ بلوچ اپنی ثقافت کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے بلوچ محب وطن اور امن پسند قوم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں