بلوچستان کے عوام نے مشکلات اور پریشانیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے،میر قدوس بزنجو

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ماضی میں بھی مشکلات اور پریشانیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے رمضان المبارک کا مہینہ کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ بنے عوام صبر ا ور ہمت سے کام لیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں احتیاط ہی قیمتی جانوں کی حفاظت کا واحد ذریعہ ہے وفاقی حکومت نے احساس پروگرام سمیت کورونا وائررس سے نمٹنے کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے قوم کو اس بیماری اور حالات کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا ان خیالات کااظہار میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں احتیاط ہی قیمتی جانوں کی حفاظت کاواحد ذریعہ ہے جلد پاکستانی عوام اس وباء سے نجات حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں قوم کو اس بیماری اور آلات کی سنگینی کو سمجھناہوگا اور احساس پروگرام سمیت دیگر متعددامدادی سرگرمیاں عوام کے فلاح وبہبود کیلئے ہیں حکومت کے کوششوں کی عکاسی کرتی ہے عوام حکومت سے تعاون کریں اور حکومت کی جانب سے وضع کئے جانے والی تمام ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں اللہ کریں رمضان المبارک کا مبارک مہینہ کورونا وائرس نجات کا ذریعہ بنے عوام صبر اور ہمت سے کام لیں بلوچستان کے عوام نے ماضی میں بھی تمام مشکلات اور پریشانیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے اور اب بھی صوبے کے عوام نے ہمیں مایوس نہیں کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں