پی پی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے، آصف زرداری

اسلام آباد:سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچنے پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی ، تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، دونوں رہنماﺅں نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والے رابطوں کا بھی جائزہ لیا ،سابق صدر آصف علی زرداری نے تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں