پشاور دھماکہ، دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے،مجلس وحدت مسلمین

پشاور، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پشاور کی امامیہ مسجد میں دھماکے اور 40 سے زائد مومنین کی شہادت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا کب ادراک ہو گا۔گزشتہ چالیس سال میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملت تشیع ہوئی ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ لچک آمیز رویہ ملک و قوم کیلئے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی مفاہمتی پالیسی نے مذموم عناصر کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں