ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سرائیکی کلچر ڈے شاندار انداز میں منایا گیا

کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سرائیکی کلچر ڈے شاندار انداز میں منایا گیا۔ اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ سرائیکی وومن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کرم اختر اور جنرل سیکریٹری پروین طاہر نے کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، اراکین گورننگ باڈی لیاقت مغل، خلیل ناصر، اطہر حسین، وسیع قریشی، سابق عہدیداران پریس کلب امتیاز خان فاران، سعید سربازی، اے ایچ خانزادہ، نذیر لغاری، سعید خاور، اور دیگر صحافیوں کو سرائیکی اجرک پہنائی۔ اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے سینئر صحافی نذیر لغاری، سعید خاور، اختر شاہین رند، احسن جتوئی کے ساتھ مل کر بانی و چیئرپرسن سرائیکی وومن ایسوسی ایشن کرم اختر، جنرل سیکریٹری پروین طاہر، اراکین سیما اکرام، شاہین صدیقی، عائشہ عمران، افشین احسن، حلیمہ شاہ زمان، بانی و رہبر سرائیکی عوامی تریمت تحریک عابدہ بتول، جنرل سیکریٹری سعدیہ شکیل، سرائیکی رہنما کرن لاشاری، عاصمہ سلیم، نسرین گل، صحافی زہرہ عثمانی، حور شمائل کو سرائیکی اجرک پہنائی۔ سرائیکی خواتین کے ساتھ مل کر سینئر صحافی پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار خان، شاہد جتوئی، عابد خان، پروفیسر توصیف خان، چیئرمین پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار عباسی، چیئرمین پاکستان ہمدرد سرائیکی پارٹی ملک رحمت اللہ، سرائیکی سیاسی رہنما انور بھٹہ، سماجی رہنما میر افضل قریشی، وقار گورچانی، ڈاکٹر شاہد، فرید، خادم عباسی اور دیگر شرکا و صحافیوں کو اجرک پہنائی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرائیکی رہنماؤں اور صحافیوں نے چیئرپرسن کرم اختر، جنرل سیکریٹری پروین طاہر اور دیگر خواتین کو سرائیکی وومن ایسوسی ایشن قائم کرنے پر مبارکباد دی اور فلاحی منصوبوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرم اختر نے کہا کہ ان کا مقصد سرائیکی کمیونٹی کی ماوں اور بہنوں کو ان کے حقوق دلانا اور ہر طرح کی مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے سرائیکی وومن ایسوسی ایشن کا منشور بھی پیش کیا۔ پروین طاہر نے کہا کہ سرائیکی وومن ایسوسی ایشن خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں