پاکستان کیسے بنا کیوں بنا اور کیسے چلے گا ،کیسے ترقی کریگا صرف ہمیں پتہ ہے ،خالد مقبول صدیقی
میرپورخاص:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام میر پور خاص میں سندھ کی متعصب حکومت کےخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد ۔احتجاجی ریلی سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ کی حکومت و انتظامیہ سمیت وفاقی حکومت ،بیورکریسی،صحافت ،ریاست ،مملکت بھی دیکھ لے کہ میر پور خاص آخری وارننگ دینے گھر سے نکل گیا ہے ہم نوٹس دینے آئے ہیں اور ہم جب کھڑے ہوجائیں تو ہندوستان بھی نہیں بچتا تقسیم ہند ہوجاتا ہے70سالوں کی تاریخ بتا رہی ہے کہ آپ اور آپکے اجداد نکلتے ہیں تو حکومتیں نہیں بچتی لیکن ہم حکومتوں کو بنانے اور گرانے کیلئے اس ملک میں نہیں آئے تھے ہم پاکستان بنا کراسکو عالم اسلام کا ماڈل بنانے آئے تھے لیکن بدقسمتی سے 70سالوں سے حکمرانوں نے اس کو منڈی بنا کر رکھ دیا ہے ہم اسلام کے نظام انصاف کو قائم کرنے آئے تھے دین فروشوں کا نظام قائم کرنے نہیں آئے تھے ہم 20لاکھ جانوں کی قربانی دے کر جاگیرداروں کی جاگیر اور راج کیلئے اس ملک میں نہیں آئے تھے ،ہم یہاںاپنی جدو جہد اور تحریک سے اس پاکستان میںآئے ہیں ہم سے بڑا محب وطن اس ملک میں نہ ہے نہ کوئی ہو سکتا ہے یہ پاکستان کیسے بنا اورکیوں بنا اور کیسے چلے گا ،کیسے ترقی کریگا صرف ہمیں پتہ ہے جو ملک بناتا ہے وہ ہی نظام چلاتا اور ٹھیک کر سکتا ہے 70سال کے بعد پاکستان کی طاقتوں ،ریاستوں اور ضمیر کو یہ جواب مل چکا ہے لیکن مسئلہ انا کا ہے انہیں شرم آرہی ہے اپنا اعتراف جرم کرتے ہوئے اگر پاکستان بچانا ہے توپاکستان کواس ملک کوبنانے والوں کی اولادوں کے حوالے کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست سے توہمیں نکال دیا تھا لیکن بیورکریسی سے اس طرح نکال نہیں پائے تھے کیا70سے پہلے کا پاکستان بہتر تھا جسے ہم چلا رہے تھے یا ابھی کا پاکستان ،قائد اعظم کا پاکستان بہتر تھا یا بھٹو کا پاکستان سندھو دیش کا خواب دیکھنے والے کا پاکستان اچھا ہے یا اقبال کا پاکستان اچھا تھا ہم نے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دی ہےں اب تمہاری قربانیاں دینے کی باری ہے آج کی ایم کیو ایم پاکستان لڑنا نہیں چاہتی بلکہ سبکو ساتھ لیکر اپنا بھی حق حاصل کرنا چاہتی ہے، ہمارے ایک ایک فرد کو درست گنا جائے اور ایک ایک فرد کو ووٹرز لسٹ میں شامل کیا جائے لسانی حلقہ بندیوں کے بجائے انتظامی حلقہ بندیاں کی جائیں ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیںہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کو درست گنا جائے اور اگر درست مردم شماری ہوگئی تو صوبے کا مطالبہ کوئی اور کرتا نظرآئیگا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی نے صرف ایک سال میںایک ہزار ارب سے زیادہ ملکی خزانے میں جمع کرائے دنیا میں سب سے زیادہ محب وطن وہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے کیا ارب پتی زرداری صاحب شبر زیدی سے زیادہ اور شہباز شریف صاحب کراچی کے ایک عام تاجر سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ آپ کو مارنے والے اور آپکا راستہ روکنے والے ہاتھ اب تھک چکے ہیں خدا کا شکر ہے کہ دیر سے ہی صحیح مگر عدالتوں سے آپکے حق میں فیصلے آرہے ہیں اوراگر سندھ حکومت نے فوری طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام نہیں دیا تو عوام فیصلہ کریں گے اگر حقوق نہ دئیے گئے تو ہم پھر سڑکوں پر نکلیں گے اور آج میر پور خاص کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیںمہاجروں اب منزل آپکے قدموں سے ٹکرا رہی ہے پاکستان سنبھالنے کے لئے تیار ہوجاو ۔ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر پور خاص مہاجروں کا شہر ہے جب آزادی پاکستان کی جدو جہد میں بانیان پاکستان بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہے تھے تو انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ جہاں وہ ابھی مقیم ہیں وہاں پاکستان نہیں بنے گا پھر بھی انہوں نے اس پاکستان کیلئے قربانیاں دیں ، یحییٰ خان نے جب کراچی کے اس وقت کے نمائندوں کو بلاکر صوبہ بنانے کی بات کی تو انہوں نے سندھ کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی یہ مہاجروں کی تاریخ ہے اورا بھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اس تاریخ کے گوا ہیں اور اسکے بعد کراچی کو ایک ٹوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ میں شامل کیا گیا اس سے پہلے کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا اور جب پیپلز پارٹی یہاں آئی تو اس نے پورے سندھ میں مہاجروں کے ساتھ جتنی ظلم و زیادتیاں کی وہ بھی سب کے سامنے ہیں اور جب انکا دل اس پر بھی نہیں بھرا تو انہوں نے پاکستان بنانے کے خاطر لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والے ،1971میں پاکستان بچانے والے اور آج تک پاکستان کا معاشی بوچھ اٹھاکر چلانے والے مہاجروں کیخلاف کوٹہ سسٹم لگا کر سندھ کو لسانی بنیاد پر دو حصوں میں تقسیم کر دیا ،کراچی ،حیدر آباد ،میر پور خاص سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں کے نوجوانوں کیلئے تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردئیے اور انکے حصہ میں آنے والی ہزاروں نوکریوں پر لسانی بنیادوں پر غیر مقامی افراد کو جعلی ڈومیسائل بنا کر بھرتی کیا گیاان تمام ظلم و زیادتیوں کیخلاف نہ کوئی ادارہ آگے آرہا ہے نہ عدلیہ نہ وفاقی حکومت اور نا ہی کوئی سیاسی جماعت آگے آرہی ہے ان تمام ناانصافیوں کیخلاف آپ تمام لوگوں کو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ باہر نکلنا ہوگا اور اپنا حق ان متعصب حکمرانوں سے چھیننا ہوگا ۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ،ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ،ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔


