وندر، انتظامیہ کی کارروائی، ایرانی کوکنگ آئل سے بھر تین کوچیں پکڑ لی گئیں،ٹرانسپورٹروں کا احتجاج
حب(انتخاب نیوز) وندر کے قریب کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ کی کاروائی ایرانی کوکنگ آئل سے بھری تین کو چیں تحویل میں لے لیں کسٹم کاروائی کے خلاف کوچز ٹرانسپورٹر سراہا احتجاج کھر کھیڑہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ہزاروں مسافر پھنس گئے احتجاج میں پھنسے بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ صبح دس بجے سے سڑک پر بے یار و مدد گار پڑے ہوئے ہیں احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کےلئے اب تک کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود نہ تو ضلعی انتظامیہ و پولیس کا کوئی ذمہ دار آفیسر پہنچ سکا ہے اور نہ کسٹم حکام کسی کی بات سننے کو تیار ہیں
Load/Hide Comments


