ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
ڈیرہ مراد جمالی :ڈیرہ مرادجمالی تین مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد کی بی این پی نصیرآباد کے صدر کے چھوٹے بھائی کی گاڑی سے جانبحق ساتھی زخمی دوسرے واقعہ میں طالب علم اور بیٹے کی گولی سے ماں شدید زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق میر حسن پولیس تھانہ کی حدود میں بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرباد کے صدر شاہنواز مینگل کے چھوٹے بھائی محمد خان مینگل کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے محمد خان مینگل ہلاک جبکہ ان کے ساتھی باسط علی بنگلزئی شدید زخمی ہوگئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسرا واقعہ خان کوٹ پولیس تھانہ کے گوٹھ سہراب خان عمرانی میں نو سالہ بیٹے کے ہاتھوں پسٹل چلنے سے اچانک گولی چلنے سے ماں زخمی ہوگئی اور دوسری واقعات گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مرادجمالی میں بی ایس کے امتحان کے دوران طالب علم غلام مرتضی بھٹو نے اس وقت فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا جب ان کو کالج انتظامیہ نے بی ایس کے 8ویں سمسڑ کا امتحان دینے سے روک دیا زرائع کے مطابق غصہ میں آکر طالب علم نے خود پر گولی چلا دی جس کو تشویشناک حالت میں تینوں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں سہولیات کی عدم دستیابی کے پیش نظر لاڑکانہ ریفر نصیرباد پولیس کے تینوں پولیس تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔


