عمران خان کے امریکا اور یورپ پر لفظی حملوں سے پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچے گا، اسحٰق ڈار

لندن :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینٹر اسحٰق ڈار نے وزیر اعظم عمران خان کے میلسی میں جلسہ عام میں امریکہ اور یورپ پر شدید اور سخت الفاظ میں تنقید پر سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ہچکولے کھاتے ہوئے اقتدار کے ا?خری دنوں میں عوام، قوم اور دوست ممالک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، جس سے پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہورہا ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک اور نفرت ا?میز تقریر کی ہے، وہ عوام سے کیے گئے اپنے لاتعداد وعدوں میں سے ایک بھی پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اپوزیشن اور مخالفین کے خلاف بدعنوانی کے منتر کی بوسیدہ بیان بازی سے ا?گے نکلتے ہوئے اب نیٹو اور یورپی یونین پر کھلے عام لفظی حملہ کرکے پاکستان کے مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا اہتمام بھی کردیا ہے۔ان کے مطابق جس سے نقصان صرف پاکستان اور پاکستانی عوام کا ہونا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں