ایتھوپین پولیس نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا


آدیس ابابا:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایتھوپین پولیس پر لوگوں کو بے گھر کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ایتھوپین سکیورٹی اہلکاروں نے منصوبے کے تحت ہزاروں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی خیمہ بستیاں اور کچے مکان ختم کر دیے ہیں۔ قبل ازیں اپریل کے اوائل میں دارالحکومت ادیس ابابا میں خیمہ بستیاں ختم کر دی تھیں۔ ایمنسٹی کے مطابق ان اقدامات کے باعث ہزاروں افراد سردی اور بارش کے دنوں میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ایتھوپین حکام نے اپنے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچی آبادیاں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments