وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دو روز دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دو روز دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے دورے کے دوران ایف سی ہیڈ کواٹر جاکر یادگار شہدا پر پھول چڑھائیں گے جبکہ نادرا کے میگا سہولت سنٹر کا افتتاح کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ہفتہ کی دوپہر اسلام اباد سے کوئٹہ پہنچیں گے وفاقی وزیر داخلہ کوئٹہ میں اپنے قیام کے دوران ایف سی ہیڈکواٹر جاکر یادگار شہدا پر پھول چڑھائیں گے آئی جی ایف سی سے ملاقات میں انہیں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی شیخ رشید ائیرپورٹ روڈ پر نادرا سکسیشن سرٹیفکیٹ سنٹر اور نادرا میگا سہولت مرکز کا افتتاح کریں گے اس موقع وفاقی وزیر داخلہ میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے شیخ رشید احمد اتوار کی صبح اسلام اباد روانہ ہوجائیں گے ۔
Load/Hide Comments


