اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے، گورنر سندھ کا عہدہ دینے پر غور
اسلام آباد (انتخاب نیوز )عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر سابق صدر صف زرداری کی پیش قدمی جاری ہے ،اپوزیشن ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے ہےں۔مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف مجوزہ معاہدے کی ضامن ہونگی جبکہ آصف زرداری ایم کیو ایم کو سندھ حکومت کا حصہ بنانے کو تیار ہو گئے ہےں اور ایکشن اصلاحات تک اسمبلیاں برقرار رہیں گی۔ اپوزیشن ذرائع کاکہنا ہے کہ دیہی اور شہری سندھ سے متعلق ایم کیو ایم کے مطالبات پر عمل ہوگا۔ مرکز اور صوبے میں ایم۔کیو ایم حصہ دار ہو گی ،گورنر سندھ کا عہدہ ایم۔کیو ایم کو دینے پر بھی غور ہو گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ماضی میں اتحادی رہے بڑے مقصد کے لئے قربانی دیں گے ،ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق تحریری معاہدہ کرنے سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ بھی تسلیم کر لےا گےا ہے تاہم حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ایم کیو ایم جلد اعلان کرے گی ۔


