تین روزہ قومی جرگہ ختم ،افغان متحد ہوجائے ،محمود خان اچکزئی

بنوں (انتخاب نیوز) پشتونخوامیپ کے میزبانی میں پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہوگیا ،جرگے میں پاکستان بھر سے پشتونوں کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں ماہرین علماءاور سیاسی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تین روزہ جرگے میں پشتون قوم کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی اور مسائل کی نشاندہی کی ،جرگے کے ایک منتظم کے مطابق تین روز کے اندر تین ہزار سے زائد مسائل کی نشاندہی ہوئی ،آخری روز پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان تمام پشتونوں کا مادروطن ہے جو پشتون قوم کا خیر خواہ نہیں وہ اپنی ماں کا بھی نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان قیادت لویہ جرگہ بلائے اور افغانستان کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے ۔انہوں نے تمام افغانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلحہ رکھ کر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے متحد ہوجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں