خیبر: افغانستان سے آئے پاکستانی 16 قرنطینہ مراکز منتقل

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ضلع خیبر میں 16 قرنطینہ مراکز قائم ہیں، جن کا بنیادی مقصد افغانستان میں پھنسے ہزاروں پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لاکر قرنطینہ کرنا ہے۔اس وقت 2 ہزار افراد ضلع خیبر کے قرنطینہ مراکز میں موجود ہیں، جن کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے۔خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے زیادہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔16 قرنطینہ مراکز میں بچوں اور خواتین سمیت 2 ہزار افراد موجود ہیں،جن میں سے 1ہزار 507 افراد کے لیبارٹری میں کورنا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق 137 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمۂ صحت پولیس اور پاک فوج کے جوان مل کر طورخم سرحد پر دن رات جاں فشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ضلع بھر میں کورونا وائرس سے بچنے کی حکمتِ عملی پربھی یکسوئی سے عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں