آزادی اظہار کیخلاف پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا پر پابندیوں سے پاکستان کے شہریوں کو جاننے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، بعض میڈیا تنظیموں پر پابندی عائد کرکے ان کے اشتہار بند کیے جارہے ہیں، حکومتی ترجمانوں کو بعض چینلز پر آنے سے منع کیا جارہا ہے، پیمرا کی جانب سے کئی ٹی وی چینلز پر پابندی پاکستان کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، پی بی اے آزادی اظہار کیخلاف پابندیوں کی مذمت کرتی ہے، آزاد میڈیا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں