پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں التوا کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت میں التوا کی درخواست مسترد کردی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سےکہا کہ آپ باربارکیس کا التوا مانگتے ہیں،7سال سے کیس زیر سماعت ہے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے نئی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل
درخواست گزار اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے تصدیق کردی ہےکہ پی ٹی آئی نے اکاؤنٹ چھپائے، فارن فنڈنگ میں اربوں روپے آئے ہیں، کمیٹی نے صرف 10 ملین ڈالرکی تصدیق کی، فرق نہیں پڑتا ایک ارب کی ممنوعہ فنڈنگ آئی یا 10 روپےکی، اصل بات یہ ہےکہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ آئی ہے،عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست گزار وزیرمملکت فرخ حبیب نےکہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی درخواست دے رکھی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ منسٹر صاحب ایسے نہیں ہوتا، آپ کا کیس ابھی زیر سماعت نہیں ہے، ایسے نہیں سُنوں گا، مزید سماعت سترہ مارچ کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات کسی کو نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


