حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان ۔ فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149.86 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144.15 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ انہوں نے بجلی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں