(ن) لیگ کے وفد کی خالد مگسی سے ملاقات، عدم اعتماد پر مشاورت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی اور مطالبات سنے۔ حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک جاری ہے، اپوزیشن حکومتی اتحادیوں کو منانے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوئی اور (ن) لیگ نے بی اے پی کے مطالبات بھی سنے۔
Load/Hide Comments


