تین وفاقی وزراءپی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار بھی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں , تین وفاقی وزرا سمیت 33 ارکان اسمبلی اڑ چکے ہیں اس لیے عمران خان کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے ‘ پارلیمنٹ لاجز میں میری بیوی کو دھمکیاں دی گئیں اس لیے میں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تحفظ کی درخواست کی اور سندھ ہاؤس آگیا
Load/Hide Comments


