وفاقی وزراء ہم پر تہمت لگا رہے ہیں، منحرف اراکین اسمبلی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، ہم لائے نہیں گئے خود آئے ہیں، میرے حلقے میں گیس نہیں آتی کوئی سننے والا نہیں،ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں گے، نور عالم، وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں مانگی، ایک منصوبہ اپنی سربراہی میں مکمل کرنے کا کہا تھا، وفاقی وزراء ہم پر تہمت لگا رہے ہیں، باسط سلطان۔ حکومت کی جانب سے ہم پر پیسے لینے کا الزام لگایا جارہا ہے، ہمیں یرغمال نہیں بنایا گیا،ہم پیسے لے کر بکنے والے نہیں، احمد حسین ڈہر۔ ہماے ساتھ 12 وزیر ہیں 24 نہیں، خان صاحب سے اختلافات ہیں، راجا ریاض
Load/Hide Comments