میں نے جانا ہوا تو چلا جاؤں گا، کوئی مسئلہ نہیں، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو و مشیر داخلہ ضیاء لانگو کی پریس کانفرنس، بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ بلوچستان میں کوئی تھریٹس نہیں، عوام کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو امن وامان فراہم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، اسکول بند کرنے کے حوالے سے غلط فیصلہ لیاگیا۔ آئندہ اسکول بندکرنے کے حوالے سے جلد فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اسکول بند کرنے کا فیصلہ محکمہ تعیم نے جلد بازی میں کیا۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے کوئی کچھ نہیں کرسکتا، بجٹ قریب ہے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اسلام آباد میں تھے۔ تبدیلی جہاں آجائے کچھ نہیں کہے سکتے، بی اے پی کے ایم این اے بلوچستان کی بہتری کیلئے فیصلہ کرینگے، بلوچستان میں اگر تبدیلی آنی ہے تو کوئی نہیں روک سکتا، اگر میں نے جانا ہوا تو چلا جاؤں گا، کوئی مسئلہ نہیں ہے، صوبے کی بہتری کیلئے بلوچستان کے ہر لیڈر کے پاس جاؤنگا۔ احتجاج پر بیٹھے لوگوں کے مطالبات جائز ہیں لیکن وسائل کے مطابق مسائل حل کرینگے۔ ساڑھے تین ارب روپے میں میری حکومت آنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔ اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو عوام کیلئے خرچ کرتے۔ جام صاحب ہم ہیں اور ہم جام صاحب ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں