نور عالم خان کو دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے عہدیدار نکلے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے بدتمیزی کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کے عہدیدار نکلے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی عہدیداروں نے نور عالم خان کی ویڈیو بنا کر انہیں دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا اوورسیز کا کنونشن چند روز قبل اسلام آباد میں ہوا تھا۔اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کے اوور سیز کنونشن میں شرکت کے لئے اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ ویڈیو بنانے والے دونوں افراد کینیڈین شہری ہیں، ایک کا تعلق پشاور اور دوسرے کا سیالکوٹ ہے۔
Load/Hide Comments


